امرتا پریتم

اردو، پنجابی،ہندی کی معروف شاعرہ اور کہانی کار امرتا پریتم 31اگست 1919ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی ، اصل نام امرت کور تھا ، تقسیم ہند کے بعد دہلی میں رہائش پذیر ہوگئی۔ لیکن تقسیم پنجاب کے وقت ہونے والے خونی واقعات نے امرتا پریتم کے دل ودماغ پر قبضہ جمائے رکھا ، خون کی بہنے والی ندیاں پار کرتے ہوئے اس نے خواتین اور معصوم بچوں کی چیخ و پکار جس طرح سنی اور اسی طرح سپرد قلم کردی ۔وہ ایک صدی کی نامور شہرہ آفاق افسانہ نگار، شاعرہ اور ناول نگار تھیں۔ امرتا پریتم نے سو سے زائد کتابیں لکھیں، جن میں شاعری کے علاوہ کہانیوں کے مجموعے، ناول اور تنقیدی مضامین کے انتخابات بھی شامل ہیں۔  ان کی بہت ساری کہانیوں کو فلمایا جا چکا ہے۔ ان کی آپ بیتی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔  امرتا پریتم کی سب سے زیادہ شہرہ آفاق نظم پیش ہے۔ امرتا پریتم کا 86 سال کی عمر میں 31 اکتوبر 2005ء میں انتقال ہو گیا ۔اور ادب کا ایک ستارہ غروب ہو گیا۔